عالمی قرآن نماﺋشگاہ میں كتاب٫٫ شورا در فتوی٬٬ كی نماﺋش-

IQNA

عالمی قرآن نماﺋشگاہ میں كتاب٫٫ شورا در فتوی٬٬ كی نماﺋش-

11:56 - October 17, 2006
خبر کا کوڈ: 1503251
فكر و نظر گروپ: فقہ كے تحقيقی ادارہ علوم و ثقافت اسلامی كی طرف سے تازہ ترين كتاب ٫٫شورا در فتوی٬٬ حجۃ الاسلام المسلمين حميد شہرياری كی تاليف ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب كے مقدمہ میں آيا ہے كہ گذشتہ دور میں ذرايع ابلاغ اس طرح نہیں تھے جيسا كہ عصر حاضر میں ہیں لہذا لوگ صرف ايك ہی مجتہد كی راۓ سے آشنا ہوتے تھے اور اس طرح مجتہدين بھی ايك دوسرے كی راۓ سے دقيق اور سريع باخبر نہیں ہوسكتے تھے ليكن آج كے ترقی يافتہ دور میں جب ارتباطات اپنے عروج پر ہیں سب لوگ مجتہدين كی آراء سے بآسانی آگاہ ہوسكتے ہیں یہی چيز سبب بنی ہے كہ مجتہدين كے علمی فاصلے كم ہوجاﺋیں اور اعلم مجتہد كی شناخت كا مسألہ مشكل ہوجاۓ-
دوسری طرف سے اعلم مجتہدين كا متعدد ہونا اور انكے فتاوی میں اختلاف بعض ثقافتی مشكلات اور مذھبی اعتراضات كو جنم ديتا ہے-
اس كتاب كے تين حصوں میں فتوی كے صادر ہونے میں مشورہ كا كردار –اجتہاد اور تقليد كے دلاﺋل اور انكا شوری كے فتوی اور اختلاف فتوی سے تعلق كو بيان كيا گيا ہے –
یہ كتاب ۱۴۰۰ كی تعداد میں علوم اور اسلامی ثقافت پبليشرز كی طرف سے شايع كی گئی ہے
نظرات بینندگان
captcha