قرآن حكيم میں گيارہ آيتیں پردے سے مخصوص ہیں-

IQNA

قرآن حكيم میں گيارہ آيتیں پردے سے مخصوص ہیں-

11:55 - October 21, 2006
خبر کا کوڈ: 1503993
قرآنی سرگرمياں گروپ: قرآن مجيد میں گيارہ آيتیں پردے كے بارے میں ہیں جو مسألہ كی اھميت كی طرف اشارہ كرتی ہیں-جبكہ خمس كے متعلق ايك آيت اور روزہ كے متعلق فقط چند آيتیں ہیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) قرآن كی چودھویں عالمی نماﺋش گاہ میں ايك اجلاس ہوا جس كا موضوع ٫٫پردہ ،قرآن كی نظر میں ٬٬ تھا-
اس اجلاس میں يونيورسٹی كے پروفيسر ڈاكٹر ہاشمی نے سورہ واقعہ كی آخری آيتوں كو موضوع كی تبين كے لیے انتخاب كيا اور كہا كہ انہ لقرآن كريم –یہاں قرآن كی طرف كريم كی نسبت دی گئی ہے-
كريم اور جواد میں فرق ہے : جواد وہ ہے كہ اگر تم كسی چيز كا اس سے تقاضا كرو تو وہ تمہیں عطا كرے گا-
ليكن كريم وہ ہے جو بن مانگے عطا كرتا ہے-
پس قرآن كريم جو چيز بھی انسان كو ھدیہ كررہا ہے وہ انسان كے لیے كرامت ہے لہذا قرآن كی ساری تعليمات كرامت ہیں-
يونيورسٹی كے پروفيسر نے كہا: پردہ قرآن كريم كا لطيف موضوع ہے-جس كے متعلق ہمارے سماج میں كم توجہ كی جاتی ہے –ليكن چونكہ یہ كريم كی طرف سے عطا كيا گيا ہے لہذا خواتين كے لیے كرامت ہے –
انہوں نے مزيد كہا : قرآن كريم میں پردے سے متعلق گيارہ آيتیں ہیں جو پردے كی اھميت كو بيان كرتی ہیں -
جبكہ خمس كے بارے میں ايك آيت اور روزے كے بارے میں چند آيتیں ہیں-
نظرات بینندگان
captcha