ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ (س)

IQNA

ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ (س)

12:51 - November 25, 2006
خبر کا کوڈ: 1510331
حضرت فاطمہ معصومہ (س) اول ذيقعدہ سال 173 ھجری كو مدينہ منورہ میں پيدا ہوئیں، آپ نے ايك پاكيزہ و باطھارت ماحول میں پرورش پائی پدر بزرگوار كی شھادت كے بعد امام رضا علیہ السلام نے آپ كی تعليم و تربيت كا انتظام كيا ـ
آپ كے فضائل :حضرت فاطمہ معصومہ (س) بہت سے فضائل و كمالات كی مالك تھیں آپ كی فضيلت كے بارے میں آئمہ سے روايات صادر ہوئی ہیں ـ امام صادق علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں كہ حرم خدا مكہ معظمہ ہے، حرم پيغمبر مدينہ منورہ ہے ، حرم امير المومنين كوفہ ہے ـ اور جان لو كہ ميرا اور ميرے بعد ميری اولاد كا حرم قم ہے اور بہشت كے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے تين اہل قم كے لئے ہیں اس شہر (قم ) میں ہماری اولاد میں سے حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا رحلت كریں گی كہ جس كی شفاعت سے ہمارے بہت سارے شيعہ بہشت میں داخل ہوں گے ـ




نظرات بینندگان
captcha