ارومیہ كی مسجد فاطمیہ میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے-

IQNA

ارومیہ كی مسجد فاطمیہ میں حفظ قرآن كريم كے مقابلے-

11:12 - December 02, 2006
خبر کا کوڈ: 1511673
قرآنی سرگرمياں گروپ: امام رضا ۜ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے ارومیہ كی مسجد فاطمیہ اور ھلال احمر ھال میں قرآن مجيد كے مقابلے منعقد ہوں گے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا شعبہ مغربی آذربايجان كی رپورٹ كے مطابق امام رضا ۜ كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے دارالحافظين سنٹر ارومیہ كی طرف سے خواتين و حضرات كے مابين حفظ قرآن كريم كے جداگانہ مقابلے منعقد ہوں گے –
وہ حفاظ كرام كہ جنہوں نے كم از كم ايك سے پانچ تك سپارے حفظ كر ركھے ہیں اور ان كی عمر ۱۰ سال سے ۲۵ سال كے درميان ہے وہ اس مقابلے میں شريك ہوسكتے ہیں-
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلے ۳۰ نومبر اور يكم دسمبر كو دن دو بجے سے ۵ بجے تك ارومیہ كی مسجد فاطمیہ اور ھلال احمر ھال میں منعقد ہوں گے-
ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب ھلال احمر كے تھیٹر ھال میں ۲ دسمبر كو منعقد ہوگی جس میں ممتاز حضرات كی حوصلہ افزائی كی جاۓ گی-

نظرات بینندگان
captcha