ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فرانسيسی نيوز ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ الجزاﺋر كے دينی امور كی وزارت كے انچارج عبد اللہ تامين نے صوت الاحرار نامی عربی اخبار سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا :سن ۲۰۰۵ء میں قرآنی مدارس كی تعداد ۳۰۰۰ تھی جو رواں سال میں ۵۲۴۶ تك پہنچ گئی ہے اور ان مدارس میں تقريبا ۵ لاكھ طلباء نے اپنے نام اندراج كرواۓ ہیں-انہوں نے مزيد كہا:یہ مدارس در حقيقت بچوں اور جوانوں كے لیے ہیں ليكن بڑوں كےلیے بھی كچھ كلاسیں مختص كی گئی ہیں –
قابل ذكر بات یہ ہے كہ الجزاﺋر میں قرآنی تعليمات كو وسعت دينا ،اس ملك كی حكومت كے اختيار میں ہے –