كتاب ٫،فرھنگ قرآن ٬٬ كی بارھویں جلد بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے-

IQNA

كتاب ٫،فرھنگ قرآن ٬٬ كی بارھویں جلد بہت جلد منظر عام پر آرہی ہے-

21:05 - December 04, 2006
خبر کا کوڈ: 1512096
اعزازی گروپ خليل منصوری :ثقافت اور معارف قرآن كے مركز كی طرف سے ۲۵ جلدوں پر مشتمل فرھنگ قرآن موضوع اور مفہوم قرآن كی بارہویں جلد ،فرھنگ قرآن كے نام سے نشر ہونے والی ہے-
قم میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمين خراسانی نے كہا:بارھویں جلد فرھنگ قرآن جو ۷۰ مقدمات اور موضوعات پر مشتمل ہے اس كی تدوين كا كام مكمل ہوچكا ہے اور بہت جلد چھپ كر منظر عام پر آجاۓ گی-
انہوں نے مزيد كہا: كتاب (فرھنگ قرآن ،كليد راھيايی بہ موضوعات و مفاہيم قرآن)قرآن كے موضوعات كی ايك عظيم ترين معجم ہے جو ۲۵ جلدوں میں چھپے گی-
انہوں نے كہا :قرآن كی اس بے نظير معجم كی آٹھ جلدیں حجۃ الاسلام ھاشمی رفسنجانی اور محققين و ماہرين كے ايك گروپ كے ذريعہ چھپ چكی ہیں-
انہوں نے اس بارھویں جلد كی خصوصيات كو بيان كرتے ہوۓ كہا:اس جلد میں مقدمہ ، حكمت ،حكومت ،حلال ،حلم ،حمل و نقل ،حوا ،حيا ،حيات ،حقوق،خانہ ،خدا ،خسران ،خشونت ،خصومت ،اور خصر جيسے موصوعات بيان ہوۓ ہیں-
انہوں نے مزيد كہا:اس معجم كی سب سے بڑی خصوصيت اس كا جامع اور عام فہم ہونا ہے-

نظرات بینندگان
captcha