علماۓ اسلام مھدويت كے جھوٹے دعوے داروں سے مقابلہ كریں-

IQNA

علماۓ اسلام مھدويت كے جھوٹے دعوے داروں سے مقابلہ كریں-

11:42 - December 09, 2006
خبر کا کوڈ: 1512986
فكر و نظر گروپ: مٶسسہ انتظار نور میں ماہ ذيقعد كی ۱۴ تاريخ كو مھدويت كے موضوع پر ايك خصوصی علمی نشست كا انعقاد كيا گيا تھا –جس میں امام زمانہ عج كی طرف سے علی بن محمد سمری كے نام صادر ہونے والی توقيع كے مضمون پر بحث كی گئی-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس نشست میں حجۃ الاسلام ذاكری نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ عصر حاضر میں امامت ،نيابت ،اور رٶيت امام زمانہ كے دعوے دار بہت نظر آ رہے ہیں-
انہوں نے كہا كہ قاﺋد انقلاب اسلامی نے ايك موقع پر فرمايا تھا كہ ہوشيار علماء كو چاہیے كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی سيرت اور علماۓ اسلام كی روش كو سامنے ركھ كر خطر ناك دعووں كا مقابلہ كریں-
جناب ذاكری نے مزيد كہا كہ امام زمانہ عج كی ملاقات كا امكان پايا جاتا ہے ليكن امام عصر عج كی اس توقيع كے مطابق مدعی رٶيت كی تكذيب كرنی چاہیے -
انہوں نے شيخ طوسی كے قول كو مستند بناتے ہوۓ كہا كہ امام زمانہ عج سے ملاقات كا امكان پايا جاتا ہے –وہ لوگ جنہوں نے حضرت سے ملاقات كا شرف حاصل كيا ہے جب تك وہ رٶيت كا دعوی نہ كریں اس وقت تك انہیں نہیں جھٹلايا جا سكتا –

نظرات بینندگان
captcha