فلسطينی بچی نے ۸ ماہ میں قرآن مجيد حفظ كرليا-

IQNA

فلسطينی بچی نے ۸ ماہ میں قرآن مجيد حفظ كرليا-

12:37 - December 11, 2006
خبر کا کوڈ: 1513543
بين الاقوامی گروپ :ايك فلسطينی بچی نے حفظ كی كلاسز میں شركت كركے صرف ۸ ماہ میں قرآن مجيد كو حفظ كرليا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے المحيط نامی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ٫٫ریھام الھبيل ٬٬ نامی فلسطينی بچی نے جو غزہ میں سكونت پذير ہے صرف ۸ ماہ میں قرآن مجيد حفظ كرليا ہے –
ايك انٹر ويو میں اس بچی نے كہا كہ میں صبح سويرے اٹھ كر دو صفحہ قرآن كو حفظ كرتی تھی اس كے بعد اسكول چلی جاتی ،واپسی پر ھوم ورك كرنے كے بعد تين صفحہ قرآن ،قرآنی سنٹر كی كلاسز میں حفظ كرتی تھی-
٫٫امنہ كحيل ٬٬ جو كہ اس قرآنی اكیڈمی كی انچارج ہیں نے كہا ہے كہ یہ بچی فوق العادہ ذھين تھی اور تين سالہ كورس كو صرف ۸ ماہ میں تمام كرليا-
واضح رہے كہ اس قسم كے قرآنی سنٹر كويت كے انسٹیٹيوٹ ٫٫الرحمہ٬٬ كے تعاون سے فلسطين میں كام كر رہے ہیں اور غزہ كا دارالقرآن ان كی نگرانی كرتا ہے-
نظرات بینندگان
captcha