قم میں طلاب كے لیے تربيت معلم قرآن كا كورس-

IQNA

قم میں طلاب كے لیے تربيت معلم قرآن كا كورس-

12:25 - December 26, 2006
خبر کا کوڈ: 1515800
قرآنی سرگرمياں گروپ :عشرہ محرم الحرام میں مٶسسہ خيریہ سادات موسوی اور ادارہ قرآن تبليغات اسلامی قم كی طرف سے طلاب كے لیے تربيت معلم كا شارٹ كورس منعقد كيا جاۓ گا-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اس شارٹ كورس میں پہلے مرحلے پر مفاہيم قرآن دوسرے مرحلے پر ترجمہ قرآن اور تيسرے مرحلے پر ناظرہ اور روان خوانی كی تربيت دی جاۓ گی-
اس شارٹ كورس كا مقصد قرآنی ثقافت كی ترويج ہے اور قرآنی مفاہيم تعليم قرآن اور ناظرہ قرآن كی تربيت جديد اسلوب كے ساتھ ہے اس شارٹ كورس میں شركت كرنے والے كا كامياب طلبہ كو ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے باقاعدہ سند دی جاۓ گی-
اس شارٹ كورس میں ۱۵ جنوری ۲۰۰۷ تك اپنے نام درج كراۓ جاسكتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha