لبنان میں سب سے چھوٹے سائز كے قرآن كی دريافت-

IQNA

لبنان میں سب سے چھوٹے سائز كے قرآن كی دريافت-

13:14 - December 27, 2006
خبر کا کوڈ: 1516062
بين الاقوامی گروپ:لبنان پريس نے ۴۰۰ سال پرانے قرآنی نسخہ كی خبر دی ہے اور كہا ہے كہ یہ قرآن كريم كا سب سے چھوٹے سائز كا نسخہ جس كا حجم ۲ـ۶ سينٹی میٹر ہے اور صفحات كا حجم ايك سينٹی میٹر ہے جسے حال ہی میں دريافت كيا گيا ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے مفكرة الاسلام سائٹ سے نقل كيا ہے كہ حسن عبد ربہ اس نسخہ كامالك ہے جو بہت قديمی نسخہ ہے اس نے یہ سوچا بھی نہ تھا كہ اس كے پاس موجود قرآنی نسخہ قرآن كے نادر ترين نسخوں میں سے ہے یہ كامل قرآن ہے اور اس كے صفحات كی تعداد بھی كامل قرآن كے صفحات كے برابر ہے اس میں سوروں كی فہرست بھی موجود ہے اس كا متن بغير خوردبين كے نہیں ديكھا جاسكتا-
جسن عبد ربہ نے كہا كہ یہ قرآن ۴۰۰ سال سے ہمارے پاس نسل در نسل چلا آ رہا ہے ليكن وہ نہیں سمجھتے تھے كہ یہ قرآن كا نادر نسخہ ہے-

نظرات بینندگان
captcha