مشرقی برلن میں پہلی مسجد كی تعمير-

IQNA

مشرقی برلن میں پہلی مسجد كی تعمير-

11:48 - December 28, 2006
خبر کا کوڈ: 1516191
بين الاقوامی گروپ:برلن شہر كے عہدہ داروں نے اس شہر كے مشرقی حصہ میں پہلی مسجد كی تعمير كی اجازت دے دی ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ٫پلے پلس ٬خبر رساں ايجنسی ايكنا كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ باوجود اس كے كہ مقامی لوگ مسجد كی تعمير كی مخالفت كر رہے ہیں مسلمانوں نے دو منزلہ مسجد جو بارہ میٹر اونچائی كے ميناروں پر مشتمل ہوگی اجازت لے لی ہے-
برلن كے اسلامی رھنما عبد الباسط طارق نے كہا ہے كہ اس مسجد كی تعمير كا كام ۲۰۰۷ ء میں شروع ہو جاۓ گا –اور اس كے اخراجات برلن میں موجود خواتين كی انجمن برداشت كرے گی اور اس مسجد كا نام پيغمبر گرامی كی زوجہ محترمہ حضرت خديجہ سلام اللہ علیھا كے نام پر ركھا جاۓ گا-
واصح رہے كہ مشرقی برلن ۱۹۹۱ ء تك كيمونسٹوں كا گڑھ سمجھا جاتا تھا اور كسی بھی مذھبی سرگرمی كی اجازت نہ تھی –جرمن میں اس وقت ۳ ملين مسلمان سكونت پذير ہیں-

نظرات بینندگان
captcha