مراكش نے مساجد كی تعمير كے لیے سخت قوانين وضع كر دیے -

IQNA

مراكش نے مساجد كی تعمير كے لیے سخت قوانين وضع كر دیے -

13:46 - January 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1521194
بين الاقوامی گروپ:نۓ قانون كی تصويب سے مراكش میں مساجد كی تعمير اور حفاظت پر خرچ ہونے والی رقوم اس ملك كی حكومت كی زير نگرانی خرچ كی جائیں گی-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطالوی خبر رساں ايجنسی( اے كے آئی) سے نقل كيا ہےكه مراكش كے وزير مذھبی امور احمد توفيق نے اس قانون كے پارليمنٹ سے منظور ہونے پر خوشی كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ اس كے بعد كسی مسجد كو غير دينی امور كے لیے استعمال نہیں هونے ديا جاۓ گا اور نہ ہی مساجد میں سری سرگرمياں عمل میں آئیں گی
اس قانون كے تحت مساجد كی تعمير كے لیے حكومت سے اجازت لينا ہوگی اور ٹرسٹ كے تمام افراد اور مسجد كے مالی امور كی تفصيل بھی بتانا لازمی ہوگی ۔ حزب اختلاف میں موجود سياسی جماعتوں نے اس قانون پر اعتراض كيا ہے-

نظرات بینندگان
captcha