مدينہ منورہ میں دور نبوت كی 43 مساجد ہیں،

IQNA

مدينہ منورہ میں دور نبوت كی 43 مساجد ہیں،

11:37 - February 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1522963
بين الاقوامی گروپ :مدينہ منورہ ريسرچ سينٹر نے 43 ايسی مساجد كا پتہ لگايا جہاں نبی كريم نے نماز ادا كی۔







ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نےجنگ نيوز سے نقل كيا ہے كہ عرب ٹی وی كے مطابق ريسرچ سينٹر كے ڈائريكٹر ڈاكٹر عبدالباسط بدر نے بتايا كہ تاريخ میں درج صحيح احاديث كی روشنی میں ان مساجد كا پتہ لگايا گيا اور یہ مساجد مدينہ منورہ كی رہائشی سوسائٹيز كے درميان واقع ہیں جن میں سے چند مساجد مدينہ منورہ كی مشہور جامعہ اسلامیہ كے قريب واقع وادی العقيق كے علاقے میں اور مسجد قباء كے قريب واقع ہیں۔ ان مساجد میں سب سے مشہور مسجد اجابہ‘ مسجد بنی حارثہ‘ مسجد بنی ساعدہ‘ مسجد الشيخين‘ مسجد الشجرہ اور مسجد بنی وائل ہیں۔ريسرچ سينٹر كے ڈائريكٹر نے بتايا كہ ان كا سينٹراس كوشش میں ہے كہ تاريخ كی روشنی میں مدينہ منورہ كا وہ نقشہ تيار كيا جائے جو دور نبوت میں تھا۔


نظرات بینندگان
captcha