ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون میں نقل كيا ہے كہ خداوند عالم حديث قدسی میں ارشاد فرما رہا ہے
اے پيغمبر آپ ۜ اور آپ ۜ كی نسل میں ہونے والے آئمہ كے وسيلے سے میں اپنے بندوں پر رحمت نازل كرتا ہوں اور تمہارے قائم ۜ كے وسيلے سے اپنی زمين كو تسبيح و تحليل كے ذريعہ آباد كر دوں گا-
اور قائم ۜ كے ذريعہ زمين كو اپنے دشمنوں سے پاك كر كے اس كا وارث اپنے اولياء كو بنا دوں گا-
اس كے ذريعہ كلمہ توحيد كو بلند كروں گا اور كلمہ كفر كو سرنگوں كروں گا-
بلاگ گروپ نے مزيد امام محمد باقر ۜ كی حديث كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ لكھا كہ جب امام حسين علیہ السلام كی شہادت واقع ہوئی تو فرشتے گریہ و زاری كرتے ہوۓ خدا كی بارگاہ میں پہنچے اور كہا پروردگار نواسہ رسول ۖ جسے تو نے امام بنايا تھا اسے قتل كر ديا گيا- كيا قاتلوں سے انتقام نہیں لے گا –آواز آئی كے اے فرشتوں صبر كرو قسم ہے مجھے اپنی عزت و جلالت كی میں نواسہ رسولۖ كے قاتلوں سے انتقام لوں گا اگرچہ ايك طويل زمانہ گزر جاۓ-
پھر پروردگار عالم نے نسل امام حسينۜ میں ہونے والے آئمہ كو فرشتوں كودكھايا جس سے وہ خوش ہو گۓ-