ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے كرسچن انفو كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ فرانسيسی معاشرہ مذھبی علامات كی نفی كرتا ہے اس لیے سكھ مذھب كے طالبعلموں سے كہا گيا ہے كہ وہ پگڑی پہن كر مدارس میں نہ آيا كریں جب كہ پگڑی سكھ مذھب كی بنيادی علامت ہے سكھوں كا اسكول ۲۰۰۷ء میں فرانس میں قائم ہوا ہے اور اس میں دوسرے مذاھب كے بچے بھی تعليم حاصل كرتے ہیں-
واضح رہے كہ یہ بيان اس وقت جاری ہوا جب ويسن میں دوسرا اسلامی مدرسہ قائم ہو رہا ہے اب ديكھنا یہ ہے كہ اس بيان كے بعد یہ مدرسہ جاری رہے گا يا نہیں؟