عراق میں ۳۰ سے زايد جنوبی كوريا كے فوجی دائرہ اسلام میں داخل ہو گۓ

IQNA

عراق میں ۳۰ سے زايد جنوبی كوريا كے فوجی دائرہ اسلام میں داخل ہو گۓ

9:37 - March 04, 2007
خبر کا کوڈ: 1530091
بين الاقوامی گروپ: كوريا كے ۳۰ سے زائد فوجی قرآن اور معارف اسلام سے آشنائی كے بعد حلقہ بگوش ہو گۓ ہیں-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے روزنامہ الوطن كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اردبيل كے علاقے میں تعينات كوريا كے فوجيوں نے دين مبين اسلام سے متاثر ہو كر دين اسلام قبول كر ليا ہے نو مسلم فوجيوں كا كہنا تھاكہ دين اسلام ايسی تعليمات پر مشتمل ہے جو كسی بھی دوسرے مذھب میں موجود نہیں ہے ان فوجيوں نے غسل كرنے كے بعد ايك ہی صف میں كھڑے ہو كر با جماعت نماز ادا كی اور زبان پر كلمہ شہادتين جاری كر كے اسلام قبول كر ليا ٫٫بايك سيونك٬٬ جو ابھی مسلمان ہوۓ ہیں نے كہا وہ قرآن كے معارف سے متاثر ہو ۓ ہیں انہوں نے مزيد كہا كہ اب ہم عراق میں مسلمان بھائيوں كے خادم بن كر رہیں گے نہ كہ متجاوز و ڈيكٹیٹر بن كر-

نظرات بینندگان
captcha