ملائشيا میں ۷۰۰ غلط چھاپے گۓ قرآنی نسخہ جات كی جمع آوری

IQNA

ملائشيا میں ۷۰۰ غلط چھاپے گۓ قرآنی نسخہ جات كی جمع آوری

15:29 - March 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1531726
بين الاقوامی گروپ: ملائشيا كی وزارت داخلہ نے گذشتہ سال تقريبا ۷۰۰ قرآن مجيد كے غلط چھاپے گۓ نسخہ جات كی جمع آوری كی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ڈيلی ايكسپريس كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملائشيا كے وزير داخلہ كے شعبہ نظارت اشاعت قرآن كے سربراہ اروينا كياہی نے كہا ہے كہ ملك میں گذشتہ سال غلط شائع كیے گۓ قرآن مجيد كے تقريبا ۷۰۰ نسخہ جات كی جمع آوری كی گئی ہے-
اسی طرح بعض ايسے نسخہ جات كو بھی جمع كيا گيا ہے جس پر پبلشرز وغيرہ كا نام موجود نہیں تھا-كباھی نےیہ بھی كہا ہے كہ جو پبلشرز قرآن مجيد كی غلط اشاعت كریں گے انہیں ۵ پانچ ہزار ڈالر تك جرمانہ كيا جا سكتا ہے-
نظرات بینندگان
captcha