نماز صبح ٬قلبی امراض سے بچنے كا ذريعہ

IQNA

نماز صبح ٬قلبی امراض سے بچنے كا ذريعہ

13:04 - March 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1531947
فكر و نظر گروپ:علمی تحقيقات كے مطابق نماز صبح كی ادائيگی انسان كو قلبی بيماريوں سے محفوظ ركھتی ہے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا IINa سے نقل كيا ہے كہ اردن كے تحقيقاتی شعبہ نے كہا كہ دن و رات میں زيادہ سونے سے قلبی امراض پيدا ہوتے ہیں –
تحقيقاتی ادارہ كی رپورٹ كے مطابق زيادہ سونے سے حركت قلب میں سستی پيدا ہو جاتی ہے جس كے نتيجہ میں خون كی گردش متاثر ہوجاتی ہے اور آخر كار رگوں میں انسداد پيدا ہو جاتا ہے جس سے قلبی عارضے كے امكانات بڑھ جاتے ہیں اس تحقيق میں كہا گيا ہے كہ چند گھنٹہ سونے كے بعد انسان كے لیے پندرہ منٹ بدنی كاركردگی انجام دينا ضروری ہے –لہذا نماز صبح كے لۓ بيدار ہونا اس امر كے لیے كافی ہے –

نظرات بینندگان
captcha