ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے ABC چينل كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ سڈنی كی مسلم كميونٹی كے سربراہ ٫٫شيخ تاج الدين الحلالی نے كہا ہے كہ اس ملك میں اسلامی اقدار كے تحفظ كےلۓ اب وہ وقت آ پہنچا ہے كہ مسلم برادری اپنے لیے الگ اسلامی و سياسی پارٹی تشكيل دیں -انہوں نے اے بی سی كو انٹر ويو ديتے ہوۓ كہا كہ انتخابات سے پہلے اس پارٹی كی تشكيل مكمل ہو جاۓ گی اور اس سلسلہ میں لوگ تعاون كر رہے ہیں
واضح رہے كہ آسٹريليا میں تقريبا ۳ لاكھ مسلمان سكونت پذير ہیں-