دنيا كے ۵۲ ممالك میں سازمان مدارس كے ۲۰۰ تعليمی مراكز كی خدمات

IQNA

دنيا كے ۵۲ ممالك میں سازمان مدارس كے ۲۰۰ تعليمی مراكز كی خدمات

15:53 - March 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1532275
فكر و نظر گروپ: سازمان مدارس كی جانب سے دنيا كےمختلف ممالك میں ۵۲ تعليمی و تربيتی سنٹر اپنی كاركردگی میں مشغول ہیں-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے حوزہ نيوز سنٹر سے نقل كيا ہے كہ سازمان مدارس كے سربراہ حجة الاسالم نور اللھيان نے وزارت تعليم كےشعبہ تحقيقات كے انچارج ڈاكٹر كبكبان سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ اس سازمان كی بنياد حوزہ علمیہ قم میں ہے ليكن اداری امور میں یہ دفتر قائد انقلاب اسلامی سے وابستہ ہے انہوں نے كہا كہ مكتب اہلبيتۜ كی ترويج اور تبليغ كے لۓ یہ ادارہ پوری دنيا میں اپنی كاركردگی انجام دے رہا ہے
انہوں نے كہا كہ اس سازمان كے زير نظر دس ہزار افراد عالمی سطح پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان دس ہزار افراد كی كاركردگی پر ايك ہزار اساتذہ ناظر ہیں-
انہوں نےمزيد كہا كہ دنيا كے ۵۲ ممالك میں سازمان مدارس كے ۲۰۰ تعليمی سنٹر میں جو اپنی كاركردگی میں مشغول ہیں جناب نور اللھيان نے كہا كہ انقلاب اسلامی ايران نے بہت سے شيعی افكار كو روشناس كرانے كے موقع فراہم كیے ہیں-
سازمان مدارس كے مدير نے كہا كہ مذھبی كتب كامختلف زبانوں میں ترجمہ اور اس كی اشاعت ہمارے اہم كاموں میں سے ہے
جناب نور الھيان نے كہا كہ انقلاب سے پہلے نائجيریہ میں شيعوں كی تعداد بہت كم تھی مگر اس وقت الحمد للہ ۵ ملين شيعہ اس ملك میں زندگی بسر كر رہے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha