امام زمانہ عج كی حضرت نوح ۜ سے چار شباہتیں

IQNA

امام زمانہ عج كی حضرت نوح ۜ سے چار شباہتیں

15:31 - March 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1532560
بلاگ گروپ: جس نے بھی حضرت نوح اور ان كی كشتی سے دوری اختيار كی وہ ہلاك ہو گيا اسی طرح جوبھی حضرت ولی عصر عج سے دوری اختيار كرے گا وہ ہلاك ہو جاۓ گا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كےمطابق بلاگ گروپ نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشريف حضرت نوح سے چار طرح سے ٬مشابہ ہیں
پہلی شباہت :جناب نوح ٬شيخ الانبياء ہیں اور حضرت مہدی شيخ الاولياء
امام صادق ۜ نے فرمايا كہ حضرت نوح نے اڑھائی ہزار سال كی عمر پائی –اسی وجہ سے انہیں شيخ الانبيا كا لقب ديا گيا –امام زمانہ عج بھی شيخ الاوصيا ہیں اس لۓ كہ آپ كی ولادت ۱۵ شعبان المعظم ۲۵۵ ھجری میں ہوئی اور آج ۱۴۲۸ ھجری قمری تك آپ كی عمر شريف ۱۱۷۳ سال ہے
دوسری شباہت:جناب نوح ۜ زمين كو كافروں سے پاك كيا جيسے كہ قرآن مجيد میں سورہ نوح میں ارشاد ہو رہا ہے كہ پروردگارا ! زمين پر كسی كافر كو نہ چھوڑنا امام زمانہ عج بھی زمين كو كفار كے وجود سے پاك كریں گے-
تيسری شباہت:حضرت نوح نے ۹۵۰ سال صبر كيا اور امام زمانہ نے بھی آغاز امامت سے آج تك صبر كيا اوریہ صبر ظہور تك قائم رہے گا
چوتھی شباہت:جس نے بھی حضرت نوحۜ اور ان كی كشتی سے دوری اختيار كی وہ ہلاك ہو گيا –اس طرح جوبھی امام زمانہ عج سے دوری اختيار كر ے گا وہ ہلاك ہو جاۓ گا
نظرات بینندگان
captcha