ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے انسيج خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس كونسل كا افتتاح سوڈان كے صدر ٫٫عمر البشير٬٬ قطر كے وزير اوقاف اور عمان كے مفتی كی موجودگی میں ہوگا اور صدر كے مشير ڈاكٹر محمد علی كو اس كونسل كا سربراہ مقرر كيا گيا ہے اس كونسل كی عمارت قطر كے تعاون سے بنائی گئی ہے اور اس میں ۷ مختلف شعبے ہوں گے جن میں ادارہ اصول ادارہ معاشرہ و ثقافت ٬ادارہ اقتصادی ٬ادارہ علوم تطبيقی وغيرہ شامل ہیں-