ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق حجة الاسلام بھروزی نے نمائش گاہ كی افتتاحی تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ دنيا اخلاق اور مذھبی تربيت نہ ہونے كی وجہ سے رنج اٹھا رہی ہے –
انہوں نے كہا كہ پيغمبر اسلام نے سعادت اور كاميابی كے اصول پيش كۓ ہیں جن پر عمل كر كے انسان دنيا و آخرت كی سعادت حاصل كر سكتا ہے
جناب بھروزی نے كہا كہ ہمیں سيرت رسولۖ كو اپنی زندگی كا محور بنانا چاہیے-