ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ باكو نے رپورٹ دی ہے كہ جمہوریہ آذربائيجان كے ايك مذھبی گروپ كے سربراہ رحيم اسماعيل اف نے كہا كہ ہم نے دوسرے مسلمانوں كے شانہ بشانہ پيغمبر اعظم ۖ كے سال كی مناسبت سے اپنی پوری توانائيای صرف كر كے پيغمبر اكرمۖ سے اظہار عقيدت كی خاطر اس ترانے كو تيار كيا ہے اور اس سلسلے میں ايرانی میڈيا كے تعاون كا بھی انہوں نے شكریہ ادا كيا كہ جنہوں نے اس ترانے كی تياری میں انكا بھر پور ساتھ ديا تھا-