ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كه
كرم ايجنسی كے مختلف علاقوں میں جھڑپوں كا سلسلہ جاری ہے اور علی زئی كی تحصيل بلڈنگ میں مارٹر توپ كا گولہ گرنے سے ليويز فورس كا ايك اہل كار جاں بحق ہو گياہے۔ادھر پارہ چنار میں آج چوتھے روز بھی كرفيومیں كسی وقفے كا اعلان نہیں كيا گياہے۔ذرائع كے مطابق ايجنسی كے مختلف مقامات تری منگل ، پيواڑ، بوشہرہ ، مالی خيل ،سدہ اور بالش خيل اور علی زئی میں قبائل كے مابين جھڑپوں كا سلسلہ جاری ہے،، قبائل ايك دوسرے كے خلاف راكٹوں اور خودكار ہتھياروں كا استعمال كررہے ہیں ۔تازہ اطلاع كے مطابق علی زئی كی تحصيل بلڈنگ پر مارٹر توپ كا گولہ گرنے سے ايك ليويز اہلكار جاں بحق ہو گيا ہے ۔پولیٹيكل ايجنٹ كرم ايجنسی صاحب زادہ محمد انيس نے اب تك ہونے والی لڑائی میں اكيس افراد كی ہلاكت كی تصديق كی ہے جبكہ ذرائع كا كہنا ہے كہ یہ تعداد تيس ہے۔اب تك ہونے والی جھڑپوں میں زخمی ہونے والے ايك سو پندرہ افراد كو ايجنسی ہیڈ كوارٹر اسپتال پارہ چنار جبكہ تيس زخميوں كو سدہ اسپتال میں داخل كرايا گيا ہے۔حكام كے مطابق شلوزان تنگی ، علی شاری ، مقبل اور كنج علی زئی میں مذاكرات كے بعد لڑائی بند ہو گئی ہے ۔ادھر پارہ چنار شہرمیں جمعے سے نافذ كرفيو آج چوتھے روز بھی جاری ہے ۔شہر سميت ملحقہ علاقوں میں بجلی منقطع ہونے كے علاوہ پارہ چنار ، پشاور، مين شاہراہ بھی آمد ورفت كے لیے بند ہے ،جس سے قبائل كو سخت مشكلات كا سامنا ہے۔