ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق امداد امام خمينی كمیٹی كے اعلی عہدے داروں نے آيت اللہ صافی سے ملاقات كی جس میں مرجع تقليد نے كہا كہ اس كمیٹی كے عہدے دار ايسے پروگرام مرتب كریں جس سے محروم لوگوں كی معاشی حالت بہتر ہو سكے
آيت اللہ صافی نے مزيد كہا كہ امداد امام خمينی كمیٹی كی كاركردگی اندرون ملك اور بيرون ملك اسلامی جمہوریہ ايران كے لیے عزت كا سبب بنی ہے انہوں نے كہا كہ اسلامی معاشرے میں تمام لوگوں كو ايك دوسرے سے محبت كے ساتھ پيش آنا چاہتے اور غريب لوگوں كی مدد كرنا سماج كے تمام افراد كی ذمہ داری ہے-