كربلا: كار بم حملے میں 47 افراد جان بحق

IQNA

كربلا: كار بم حملے میں 47 افراد جان بحق

15:49 - April 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1536702
عراق كے مقدس شہر كربلا میں ہونے والے ايك خودكش كار بم حملے میں ابتدائی اطلاعات كے مطابق كم سے كم 47 افرادجان بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔



مقامی وقت كے مطابق صبح نو بجكر پندرہ منٹ پر ايك حملہ آور نے كربلا میں ايك بس اڈے پر دھماكہ كيا۔ اس دھماكے میں ہلاك ہونے والوں میں بچے اور خواتين بھی شامل ہیں۔

عينی شاہدين كا كہنا ہے كہ دھماكے كے بعد پوليس اہلكار فضا میں فائر كررہے تھے تاكہ ہجوم كو منتشر كيا جاسكے۔ یہ دھماكہ امام حسين (ع)كے روضے سے لگ بھگ دو سو میٹر كی دوری پر ہوا ہے۔

عراقی ٹيلی ويژن پر نشر كیے جانے والے فوٹيج میں امدادی كاركنوں كو جائے وقوع پر ديكھا گيا اور كم سے كم پندرہ ايمبولنس وہاں موجود تھیں۔ وہاں سينكڑوں لوگوں كو موجود ديكھا گيا جو رو رہے تھے اور سينہ كوبی كررہے تھے۔

بغداد میں بی بی سی كے نامہ نگار جِم ميور كا كہنا ہے كہ یہ دھماكہ اس لیے اشتعال انگيز ہوسكتا ہے كيونكہ امام حسين كے روضے كے قريب ہوا ہے۔ اس دھماكے كے فوری بعد حكومت مخالف ايك مظاہرہ بھی ہوا جس میں مزيد ہلاكتیں ہوئیں۔

مظاہرين نے كربلا كے گورنر كے دفاتر پر پتھر پھينكے اور گورنر اور صوبائی كونسل كے اراكين سے استعفے كا مطالبہ كيا۔ مظاہرين نے انہیں عدم سكيورٹی كے لیے ذمہ دار قرار ديا۔

كربلا بغداد كے جنوب میں 80 كلومیٹر كی دوری پر واقع ہے۔ كربلا میں ايك ايسے ہی واقعے میں گزشتہ ماہ ايك سو سے زائد زائرين ہلاك ہوگئے تھے۔ كربلا پوری دنيا كے اہل تشيع كے لیے مقدس حيثيت كا حامل ہے۔

سنيچر كے روز ہی دارالحكومت بغداد كے جنوب میں ايك پل پر كار بم دھماكے میں لگ بھگ آٹھ افراد ہلاك ہوگئے۔ بغداد میں ايسے ہی ايك واقعے میں جمعرات كو كم سے كم آٹھ افراد ہلاك ہوگئے تھے اور متعدد كاریں دريائے دجلہ میں گر گئی تھیں۔



نظرات بینندگان
captcha