دعا اسلامی روايات كی روشنی میں

IQNA

دعا اسلامی روايات كی روشنی میں

10:28 - April 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1537525
فكر و نظر گروپ: دعا دين اسلام كی ايك اہم ترين تعليم ہے

امير المومنين حضرت علی علیہ السلام نے فرمايا خدا كے نزديك روی زمين پر سب سے زيادہ محبوب عمل دعا ہے –
دوسرے مقام پر امام علی علیہ السلام نے دعا كرنے والوں سے فرمايا كہ محال چيزوں اور وہ چيزیں جو اسلام میں حلال نہیں ہیں ان كے لیے دعا مت كرو-
امام موسی كاظم نے فرمايا كہ دعا كرو اس لۓ كہ دعا كے ذريعہ پروردگار بلاٶں كو دور كرتا ہے-
دعا كے ذريعہ انسان اعلی منزلوں پر فائز ہو سكتا ہے جيسا كہ امام صادق ۜ نے فرماياكہ خداوند عالم كے پاس كچھ ايسے مقامات ہیں جہاں تك فقط دعا كے ذريعے پہنچايا جا سكتا ہے-
نظرات بینندگان
captcha