برطانوی مسلمان اس ملك كے آئیڈيل شہری ہیں

IQNA

برطانوی مسلمان اس ملك كے آئیڈيل شہری ہیں

10:52 - April 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1538075
بين الاقومی گروپ: برطانوی اخبار ٹائمز نے ايك سروے رپورٹ شائع كی جس میں برطانوی مسلمان اقليت اور اعلی اخلاق كا مالك اورآئیڈيل شہری قرار ديا گيا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾نے سعودی عرب خبر رساں ايجنسی اسلامی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جس كا عنوان برطانوی مسلمان آئیڈيل شہری تھا یہ رپورٹ ٹائمز اخبار نے شائع كی ہے جس میں برطانوی مسلمانوں كے حالات كو قلمبند كيا گيا ہے
اس رپورٹ میں آيا ہے كہ برطانوی مسلمان اگرچہ حكومت برطانیہ میں بے اعتمادی كا شكار ہیں ليكن عدلیہ پوليس اور اليكشن كميشن میں بہت زيادہ با اعتماد ہیں اس رپورٹ میں ۵۰ فيصد مسلمان برطانیہ میں ہی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں اور ہر پانچ افراد میں سے چار نفری برطانوی شہريت ٬انگريزی زبان پر مسلط ٬اعلی تعليم اور مناسب پيشہ ركھتے ہیں-

نظرات بینندگان
captcha