ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ٫٫ الوطن ٬٬ اخبار كے حوالے سےلكھا ہے كہ محمد سيد طنطاوی نے قاہرہ كے جنوب میں واقع شہر سوھاج میں ايك تقريب سے خطاب كے دران كہا كہ قومی اختلافات كا نتيجہ شر اور پسماندگی كے سوا كچھ نہیں اور فكر و عقيدہ میں اختلاف كسی امت كے پيروكاروں كے مابين وحدت و ھمدلی كو ختم نہیں كر سكتا
انہوں نے كہا كہ شيعہ اور سنی كے درميان اختلاف اور اس كے نتيجہ میں ہونے والا قتل عام كچھ افراد كی قدرت طلبی كا نتيجہ ہے-