ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا نے جنگ نيوز كے حوالے سے لكھاھے كہ
ايران نے كھا ہے كہ امريكا دنيا كے اكثر ملكوں میں دہشت گردی كو فروغ دے رہا ہے ۔ايرانی وزير خارجہ منوچہر متقی نے ہوانا میں صحافيوں سے بات كرتے ہوئے كہا كہ امريكا دنيا كے بيشتر ملكوں میں دہشت گردی كو ہوا دے رہا ہے ۔انھوں نے امريكا كی جانب سے انيس سو چھہتر میں كيوبا اور وينيزويلا میں ہونے والے دھماكوں میں ملوث سی آئی اے كے سابق اہل كار لوئس پوسادا كيرليز كو ضمانت پر رہا كیے جانے كی مذمت كی ۔بم دھماكوں میں كم از كم تہتر افراد ہلاك ہوئے تھے ۔