ميراث گرانقدر ٬٬ نامی بلاگ میں تقطيع حديث كا پروگرام

IQNA

ميراث گرانقدر ٬٬ نامی بلاگ میں تقطيع حديث كا پروگرام

10:55 - May 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1549611
بلاگ گروپ :بعض احاديث صرف ايك ہی عنوان پر وارد ہوئی ہیں اور ان میں ايك حكم بيان ہوا ہے ليكن بعض روايات میں مختلف احكام اور كئی موضوعات پاۓ جاتے ہیں-



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ٫٫ ميراث گرانقدر ٬٬ نامی بلاگ سے تقطيع حديث كے موضوع پر لكھا ہے كہ روايت كے كچھ حصہ كو اخذ كرنا اسے تقطيع سے تعبير كيا جاتا ہے اگر چہ اس كی تعريف میں علماء كے مابين اختلاف پايا جاتا ہے بعض علماء نقل بہ معنی كو جائز نہیں سمجھتے اور تقطيع حديث كو بھی ممنوع قرار ديتے ہیں –
انہوں نے كہا كہ خطيب بغدادی نے كہا كہ اگر كسی متن میں دو حكم بيان كیے گۓ ہوں تو یہ حديث منفصل كی طرح ہے لہذا اس كے احكام كو عليحدہ عليحدہ كرے نقل كيا جا سكتا ہے –
128146
نظرات بینندگان
captcha