امام خمينی رہ كی ۱۸ ویں برسی كے موقع پر پيرس میں پروگرام

IQNA

امام خمينی رہ كی ۱۸ ویں برسی كے موقع پر پيرس میں پروگرام

11:50 - May 31, 2007
خبر کا کوڈ: 1550192
بين الاقوامی گروپ : امام خمينی رضوان اللہ تعالی كی ۱۸ ویں برسی كی مناسبت سے پيرس میں اقوام متحدہ كے ثقافتی ہال میں ايك پروگرام منعقد كيا جاۓ گا-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلامی جمہوریہ ايران كے نائب سفير نے كہا كہ ۲ جون ۲۰۰۷ كو امام خمينی رہ كی برسی كے سلسلہ میں ايك پروگرام منعقد كيا جاۓ گا –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس پروگرام میں تہران يونيورسٹی كے پرفيسر ڈاكٹر ابراہيم برزگر بصيرت آفروز تقرير كریں گے –
اور اس طرح شعراۓ كرام منظوم نذرانہ عقيدت پيش كریں گے-
نائب سفير نے كہا كہ يونسكو ہال میں امام خمينی رہ كی مختلف تصاوير اور فلمیں دكھائی جائیں گی-
قابل ذكر ہے كہ پروگرام كے لیے يونسكو كے ہال كا انتخاب پروگرام كو بہتر سے بہتر انداز میں پيش كرنے كے لیے كيا گيا ہے –
128978
نظرات بینندگان
captcha