برطانیہ كے تعليمی اداروں میں اسلام كی تحريف

IQNA

برطانیہ كے تعليمی اداروں میں اسلام كی تحريف

9:41 - June 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1552734
اعزازی گروپ / مجتبی وحيد دوست : لندن میں ٫٫ آج كی دنيا میں اسلام كا كردار ٬٬ كے عنوان پر ايك نشست ہوئی جس میں برطانوی وزير اعظم نے كہا كہ ہماری حكومت نے اعتدال پسند ائمہ جماعت كی تربيت كے لیے دو ملين ڈالر منظور كۓ ہیں –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نسيج سائٹ سے نقل كيا ہے كہ لندن میں ٬آج كی دنيا میں اسلام كا كردار كے عنوان پر ايك نشست كا انعقاد كيا گيا جس میں بعض اسلامی ممالن كے سربراہوں نے بھی شركت كی –
برطانوی وزير اعظم ٹونی بليئر نے خصوصی نشست سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اسلام كی تبليغ كے لیے برطانوی حكومت نے دو ملين ڈالر كی خطير رقم مختص كر ركھی ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس بجٹ كے ذريعہ متون درسی میں بھی ردّ و بدل كيا جاۓ گا ۰ ٹونی بليئر نے كہا كہ يونيورسٹيوں كو چاہیۓ كہ اعتدال پسند پيش امام كی تربيت كریں تاكہ بيرون ملك سے پيش نماز نہ آسكیں –قابل ذكر ہے كہ سياسی تجزیہ نگاروں كا كہنا ہے كہ اس پروگرام سے اسلام میں تحريف كی جاۓ گی –
131756

نظرات بینندگان
captcha