اسلامی نقطہ نظر سے كھانا كھانے كے آداب

IQNA

اسلامی نقطہ نظر سے كھانا كھانے كے آداب

9:44 - June 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1552740
بلاگ گروپ : لذير غذا تناول كرنا اور اسی طرح دوسروں كو بھی اچھا كھانا كھلانا اسلام میں ايك پسنديدہ عمل ہے – ليكن وہ چيزیں كھائی جائیں جن كا كھانا حلال ہو اور كھانے میں بھی اعتدال سے كام ليا جاۓ –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگر نے اپنے اس مضمون میں لكھا ہے كہ غذا تناول كرنے میں حد سے بڑھنا اسراف ہے لہذا زيادہ كھانا مٶمن كو عبادت سے محروم نہ كر دے – بلكہ كھانا تناول كرنے كا مقصد بھی عبادت اور كاروبار محنت و مزدوری ہونا چاہیۓ ٬حديث میں وارد ہوا ہے كہ حلال مال میں سے جو دنيا میں كھاٶ گے آخرت میں اس كے بارے میں سوال نہیں كيا جاۓ گا –
رسول اكرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمايا : پیٹ بھر كر كھانا تناول كرنے سے برص جيسی بيماری پيدا ہو سكتی ہے –امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمايا كہ اگر كوئی كہے كہ فلاں كھانے نے مجھے اذيت دی ہے تو اس شخص نے كفران نعمت كيا –
امام موسی كاظم علیہ السلام نے فرمايا : اگر لوگ كھانا تناول كرنے میں اعتدال سے كام لیں تو صحيح و سالم رہیں گے-
131811

نظرات بینندگان
captcha