ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق طلباء اور طالبات كے لیے ۸ رجب المرجب سے تفسير قرآن كی كلاسوں كا اہتمام كيا جاۓ گا –
موصولہ رپورٹ كے مطابق شہر كے امام جمعہ ان كلاسوں میں تفسير قرآن كی تدريس كے فرائض انجام دیں گے-
ابھی تك ۴۰ سے زيادہ خواہشمندوں نے ان كلاسوں میں شركت كے لیے اپنے ناموں كا اندراج كرايا ہے –
قابل ذكر ہے كہ ان كلاسوں كے اہتمام كا مقصد قرآنی معارف كی ترويج قرار ديا گيا ہے –
145735