فاطمہ بنت اسد كے آتے ہی خانہ كعبہ كی ديوار میں شگاف پيدا ہو گيا

IQNA

فاطمہ بنت اسد كے آتے ہی خانہ كعبہ كی ديوار میں شگاف پيدا ہو گيا

10:24 - July 29, 2007
خبر کا کوڈ: 1566768
فكر و نطر گروپ : ۱۳ رجب ٬ ديوار كعبہ كے شگاف ہونے كی تاريخ ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق : كتنی خوبصورت بات ہے كہ علی مولود كعبہ میں يعنی دين و ولايت كے باطن ہیں –
۱۳ رجب كی صبح كو آسمان سے ندا آئی : اے فاطمہ ميرے گھر آؤ ٬ ابو طالب علیہ السلام اور پيغمبر اسلام كی مدد سے وہ بی بی مسجد الحرام میں داخل ہوئیں اور كعبہ كے سامنے كھڑی ہو كر كہا : اے ميرے پروردگار میں تجھ پر اور تيرے پيغمبروں اور آسمانی كتابوں پر ايمان ركھتی ہوں –
تجھے اس معمار كا واسطہ ہے جس نے اس گھر كو بنايا ٬ تجھے اس كا واسطہ ہے جو ميرے شكم میں رہ كر مجھ سے باتیں كرتا ہے مجھے يقين ہے كہ وہ تيری ايك بڑی نشانی ہے اس كی ولادت كو ميرے لیے آسان كر دے – اچانك تمام حاضرين نے مشاہدہ كيا كہ ديوار خانہ كعبہ میں شگاف پيدا ہوا اور فاطمہ بنت اسد خانہ خدا میں داخل ہو گئیں اور پھر ديوار بند ہو گئی –
وہ بی بی كہتی ہیں كہ جب میں خانہ كعبہ میں داخل ہوئی تو ديكھا جناب حوا ٬ سارہ ٬ آسیہ ٬ مريم وہاں موجود ہیں اور مجھے یہ كہہ كر سلام كر رہی ہیں السلام عليك يا ولیۃ اللہ پھر وہ لوگ ميرے سامنے آ كر بیٹھ گئیں اور ميری مدد كی – مولود كعبہ نے جيسے ہی زمين پر قدم ركھا سر سجدہ معبود میں ركھ ديا اور ان فقرات كے ساتھ توحيد ٬ نبوت و امامت كی گواہی دی –
میں گواہی ديتا ہوں كہ اللہ كے علاوہ كوئی معبود نہیں ہے ٬ محمد اللہ كے رسول ۖ ہیں اور علی وصی رسول ہیں ٬ حضرت محمد ۖ پر نبوت ختم ہو گی اور ميرے ذريعہ وصايت كمال پر پہنچے گی اور میں امير المؤمنين ہوں –
147847

نظرات بینندگان
captcha