نائيجریہ میں شيعہ اسلامی سنٹر كو وہابيوں كی حمايت سے منہدم كر ديا گيا

IQNA

نائيجریہ میں شيعہ اسلامی سنٹر كو وہابيوں كی حمايت سے منہدم كر ديا گيا

10:22 - August 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1571288
بين الاقوامی گروپ : نائيجريا كے شمال مغرب میں شہر ٫٫ سوكو تو ٬٬ میں شيعوں كے اسلامی سنٹر كی بلڈنگ كو منہدم كر ديا گيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خبر رساں ادارے العالم كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ نائيجريا كے شہر سوكوتو میں واقع یہ اسلامی سنٹر مسجد ٬ امام ٬ بارگاہ ٬ مدرسہ اور موسسہ پر مشتمل تھا كہ جس كو بغير پيشگی اطلاعہ كے اچانك گرا ديا گيا -
اس اسلامی سنٹر میں ہر روز كافی تعداد میں لوگ نماز پڑھتے تھے اور بہت سے مريضوں كا مفت علاج كيا جاتا تھا اس سنٹر كے گراۓ جانے پر شہر سوكوتو كے مسلمانوں نے مظاہرے كیے اور شديد غم و غصے كا اظہار كيا –
مظاہرہ كرنے والوں نے شيعوں كے اسلامی سنٹر كے انہدام كو مذھب شيعہ كے دشمنوں كی سازش قرار ديا –
نائيجريا كے خبر رساں ايجنسی نے رپورٹ دی ہے كہ شيعوں كے اسلامی سنٹر كے انہدام میں ملوث ايك شخص حكومتی عہدہ دار ہے كہ جس نے اس سنٹر كے انہدام كے لیے بيرون ملك وہابيوں سے پيسے لیے ہیں –
153457

نظرات بینندگان
captcha