ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾: آية اللہ موسوی اردبيلی نے اس سورہ كی تفسير بيان كرتے ھوئے فرمايا كہ بعض لوگ كھتے ھیں كہ اس سورہ میں پھلے خلقت انسان كا ذكر ھوا اور پھر تعليم قرآن كی بات كی گئی ھے جبكہ تمام تفاسير كھتی ھیں كہ تعليم قرآن پھلے ھے اور پھر خلقت انسان ھے تو یہ اس بات پر دليل ھے كہ قرآن كس قدر باعظمت ھے كہ جس نے پھلے تعليم قرآن كا اھتمام كيا اور پھر انسان كو خلق كيا
انھوں نے كہا كہ پھلے خداوند نے آيات كو بيان كيا تاكہ انسان كو جھل اور نادانی سے نكالا جاسكے۔
انھوں نے مزيد كھا كہ قرآن انسان كو صحيح راستہ دكھاتا ھے كيونكہ یہ كتاب زندگی اور انسانيت كی ھدايت كا سامان ھے۔
۱۶۸۳۴۳