ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق مركز جھانی علوم اسلامی كے نائب صدر نے كہا كہ اگر انسان قرآن كی تعليمات پر توجہ كرے تو وہ كامياب اور اميد افزا زندگی بسر كر سكتا ھے
حجت الاسلام(مھدوی مھر) نے وضاحت كی كہ اگرھم قرآن كريم سے مانوس ھو جائیں تو دنيا كی وحشت ھمارے دل میں نہیں آسكتی
انھوں نے كہا كہ جوانوں كو قرآن كی نورانيت سے مانوس ھونا چاہئے اور سماج میں ثقافتی عھديداروں كو اس سلسلے میں تعاون كرنا چاہئے تاكہ معاشرے میں قرآنی ثقافت پروان چڑھے
آخر میں مصر كے ممتاز قاری شيخ(محمد طنطاوی) نے قرآن مجيد كی تلاوت كی۔
۱۷۶۷۹۲