ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی نے پژواك خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ھرات شہر كے تقريبا ايك سو افراد نے ماہ مبارك رمضان میں قرآن حفظ كيا ہے ۔
مجمع ندای قرآن كے انچارج قاری صفی اللہ مجددی نے كہا كہ ان افراد میں سے زيادہ تر چھوٹے بچے اور بچياں اور ہرات كے نوجوان ہیں جو كہ سكولوں كی تعليم كے علاوہ حفظ قرآن كريم كی كلاسوں میں بھی شركت كرتے رہے ہیں ۔
جناب مجددی نے بتايا كہ اس وقت ۴۶ حفظ قرآن سنٹر ھرات شہر میں سر گرم عمل ہیں ۔
178608