ايران : قيديوں كے لیے قرآنی مقابلہ كا انعقاد

IQNA

ايران : قيديوں كے لیے قرآنی مقابلہ كا انعقاد

9:40 - November 01, 2007
خبر کا کوڈ: 1597245
قرآنی سرگرمياں گروپ : صوبہ گيلان میں ۸ ذی القعدہ كو قيديوں كے لیے قرآنی مقابلہ كا انعقاد كيا جاۓ گا جس كا سلسلہ دو دن تك جاری رہے گا ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی مقابلہ حفظ ، ناظرہ ، ترتيل اور تفسير قرآن كے عنوان سے منعقد كيا جاۓ گا ۔
اس قرآنی مقابلہ كے انعقاد كا مقصد معارف قرآن كو فروغ دينا قرار ديا گيا ہے ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق منتخب افراد كو قيمتی انعامات سے نوازا جاۓ گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس قرآنی مقابلہ میں وہ افراد حصہ لیں گے جنہوں نے صوبہ كے پہلے منعقد ہونے والے قرآنی مقابلہ میں پہلی ، دوسری اور تيسری پوزيشن حاصل كی تھی ۔
184352

نظرات بینندگان
captcha