ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے اسلام آن لائن كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ڈنمارك كی وزارت داخلہ نے ڈنمارك كے پارليمنٹ كے لیے منتخب افراد كے ناموں كا اعلان كر ديا ہے ۔
اس رپورٹ كے مطابق ۴۴ سالہ ناصر قدير ، ۳۷ سالہ كمال قريشی ، ۳۱ سالہ سارا سكيك اور ۳۴ سالہ يالديز اكدوگان چار مسلمان نمائندے منتخب ہوۓ ہیں ۔
ياد رہے كہ ڈنمارك میں اسلام دوسرا بڑا مذھب ہے اور وہاں پر ۲ لاكھ مسلمان آباد ہیں ۔
190403