قطر میں حافظ قرآن طلباء كی قدر دانی

IQNA

قطر میں حافظ قرآن طلباء كی قدر دانی

9:28 - November 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1604670
بين الاقوامی گروپ : قطر كے دارالحكومت دوحہ میں ٫٫ عباد الرحمن قرآنی سنٹر ٬٬ میں ۲۰ نومبر ۲۰۰۷ ء كو ايك تقريب میں قرآنی مقابلوں كے ممتاز طلباء كی قدر دانی كی گئی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے قطر كے روزنامہ ٫٫ الشرق ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مركز قرآن عباد الرحمن نے امسال اكتوبر میں ۴۰۰ حافظ قرآن مجيد طلباء كا قرآنی مقابلہ منعقد كيا تھا اور یہ حفاظ ۳۰ قرآنی سنٹرز سے وابستہ تھے ۔
ان مقابلوں كے اختتام پر ہر قرآنی سنٹر سے ايك ممتاز حافظ قرآن كو منتخب كيا گيا اور عباد الرحمن قرآنی مركز كے مدير عايض القحطانی كی طرف سے ان كو قيمتی انعامات دیۓ گۓ ۔
192746

نظرات بینندگان
captcha