مسلمان واعظ ٫٫ابن سمعون ٬٬ كی وفات (۱۴/ذيقعدہ ۳۸۷ ھ ق)

IQNA

مسلمان واعظ ٫٫ابن سمعون ٬٬ كی وفات (۱۴/ذيقعدہ ۳۸۷ ھ ق)

13:41 - November 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1605193
ابن سمعون كے نام سے معروف ابو الحسن محمد بن احمد بن اسماعيل ،چوتھی صدی ہجری كے آواخر كے مشہور واعظين میں سے تھے

ابن سمعون كے نام سے معروف ابو الحسن محمد بن احمد بن اسماعيل ،چوتھی صدی ہجری كے آواخر كے مشہور واعظين میں سے تھے –ان كے حكمت پر مبنی كلمات اور عبرت آموز عبارتیں بہت مشہور تھیں ابن سمعون دقيق معانی اور لطيف مضامين تخليق كرنے میں بہت مہارت ركھتے تھے –ابن سمعون وعظ اور خطابت كے لحاظ سے بہت مشہور تھے –ليكن انہوں نے احاديث جمع كرنے كی خاطر بھی انتہائی محنت كی اور حديث كو سننے كی خاطر كئی سفر كیے –ابن سمعون كی تاليفات میں سے كتاب الامالی كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے اس قدرتمند خطيب كی تاليفات آجكل دمشق كی ظاہریہ لاﺋبريری میں محفوظ ہیں –ابن سمعون نے ۸۷ سال كی عمر میں ،بغداد میں وفات پائی اور ان كو ان كے گھر میں سپرد خاك كرديا گيا كہا جاتا ہے كہ تقريبا چاليس سال كے بعد ماہ رجب سنہ ۴۳۶ ھ –ق كو ان كے جنازہ كو باب الحرب كے مقبرہ میں منتقل كركے احمد بن حنبل كی قبر كے نزديك دفنا ديا گيا ،در حالانكہ ان كا جسم صحيح و سالم تھا یہاں تك كہ ان كا كفن بھی بوسيدہ نہیں ہوا تھا-

نظرات بینندگان
captcha