عرفہ كے دن خانہ كعبہ كا غلاف تبديل كيا جاۓ گا

IQNA

عرفہ كے دن خانہ كعبہ كا غلاف تبديل كيا جاۓ گا

8:14 - December 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1610941
بين الاقواقمی گروپ : مسجد الحرام اور مسجد النبی كے امور انچاج ٫٫ شيخ صالح بن عبد الرحمن حصين ٬٬ نے ۱۰ دسمبر ۲۰۰۷ كو خانہ كعبہ كا غلاف ٫٫ شيخ عبد العزيز شيبی ٬٬ كے حوالے كر ديا ہے تاكہ عرفہ كے دن ايك مخصوص تقريب میں خانہ كعبہ كا غلاف تبديل كيا جا سكے ۔

بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرفہ كے دن ايك تقريب میں خانہ كعبہ كو كاشان كے گلاب كے پانی سے دھويا جاۓ گا اور اس كے بعد خانہ كعبہ پر نيا غلاف چڑھايا جاۓ گا ۔
اس غلاف كی تياری میں ۲۰ ملين سعودی ريال لاگت آئی ہے یہ غلاف خالص ريشم سے بنايا گيا ہے اس كا رنگ كالا ہے اور اس پر سونے اور چاندی سے آيات لكھی گئی ہیں اور اس كی تياری میں دسيوں كلو سونے اور چاندی سے استفادہ كيا گيا ہے ۔
200726
نظرات بینندگان
captcha