بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے ٫٫ محيط ٬٬ سائٹ سے نقل كرتے ہوۓ كہا : اسكندریہ كی دينی انجمن كے اراكين نے مصر كی مذھبی امور كی وزارت سے درخواست كی ہے كہ وہ مساجد كے حالات كو بہتر بنانے كے لیے ماہر خطبا اور مبلغين سے استفادہ كرتے ہوۓ اس مساجد كو علاقہ كے لوگوں كے سپرد كر ديا جاۓ ۔
اسكندریہ كے دينی امور كی انجمن كے سربراہ ﴿ سيد عيسی ﴾ نے كہا : موجودہ صورتحال میں ، مذھبی وزارت كی طرف سے ان مساجد كے لیے انتخاب ہونے والے مبلغين اور خطباء زيادہ دينی معلومات نہیں ركھتے ۔
انہوں نے وزارت مذھبی امور سے كہا كہ وہ محلہ كی تنظيموں اور لوگوں كی مساجد اور اسلامی مراكز كے چلانے كی اجازت دیں ۔
دوسری طرف ،مصر كی مذھبی امور كے مشير ﴿ عبد اللہ شبلی ﴾ نے كہا : موجودہ صورت حال میں اس ملك كے خطبا اور ائمہ جماعات مالی مشكلات كا شكار ہیں لہذا اس مسئلہ كو حل كرنا چاہیے ۔
200952