مشہور ايرانی محدث اور عالم دين ابو علی محمد بن ہمام ،بغداد میں قيام پذير تھے –انہوں نے اپنے دور كے كئی علماء سے علم حاصل كيا اور علم حديث میں خاصی مہارت حاصل كی اسی طرح اس عالم دين نے بہت سے شاگردوں كی تربيت كی جن میں سے ہر ايك بعد میں علم حديث اور دوسرے اسلامی علوم میں مایہ ناز عالم كے طور پر سامنے آيا –ابن ہمام كی كچھ تاليفات –دين اسلام كے پيشواوں كے بارے میں ہمارے درميان موجود ہیں-