بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے لندن كے مركز اسلامی حسينی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس مركز نے عيد قربان كی مناسبت سے ۲۱ دسمبر ۲۰۰۷ ء كو ايك جشن كا انعقاد كيا گيا تھا اس جشن میں لندن میں مقيم مسلمانوں نے بہت بڑی تعداد میں شركت كی ۔
جشن كی اس تقريب كا آغاز نماز صبح سے ہوا اس كے بعد حجت الاسلام والمسلمين حسين ماكی نے دعاء ندبہ پڑھی ساڑھے آٹھ بجے حجت الاسلام والمسلمين حسين ماكی كی اقتداء میں ہی نماز عيد قربان ادا كی گئی اور پھر زيارت وارث پڑھی گئی ۔
اس مركز كی طرف سے ان افراد كے لیے جو ساڑھے آٹھ بجے نماز عيد قربان نہیں پڑھ سكے ، دس بجے دوسری مرتبہ نماز عيد قربان كا انتظام كيا گيا تھا ۔
204721