بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ملك بھر كے كئی مذھبی انجمنوں كے عہدہ داروں نے حضرت آيت اللہ صافی گلپائيگانی سے ملاقات كی ۔ ملاقات كے دوران آيت اللہ صافی گلپائيگانی نے محرم الحرام كی بركات كو بے حساب شمار كيا ہے اور كہا ہے كہ انسانی تكامل اور كمال تك رسائی كے لیے جتنی بھی عظمت كا تصور كيا جاۓ وہ صحراۓ كربلا میں آپ كو نظر آۓ گی ۔
آيت اللہ صافی نے امام حسين علیہ السلام كی استقامت كی عظمت كو بيان كرتے ہوۓ كہا كہ اگر امام حسين علیہ السلام اس طرح استقامت نہ دكھاتے تو تمام بنی ہاشم حتی كہ پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی محنت بھی ضائع ہو جاتی ۔
مرجع تقليد نے كہا كہ جو بھی شخص امام حسين علیہ السلام كا قرب حاصل كرنا چاہتا ہے اسے چاہیے كہ وہ با عمل بنے آخر میں انہوں نے كہا كہ جو عزت شيعيان علی كو امام حسين كے وسيلے سے ملی ہے اسے ہميشہ محفوظ ركھنا چاہیے ۔
207048